اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم مبارک میں اعلی سول اور فوجی حکام نیز عوام کے مختلف طبقات کی موجودگی میں انقلاب اسلامی کے چالیسویں عشرہ فجرکی تقریبات کا باقاعدہ آغازہوگیا ہے۔
عشرہ فجر کا آغاز ایران کے امریکہ نواز شاہ کے فرار اور 12 بہمن 1357 ہجری شمسی میں حضرت امام خمینی (رہ) کی فاتحانہ اور سرافرازانہ وطن واپسی سے شروع ہوا۔ اس تقریب سے آیت اللہ جنتی خطاب کریں گے ۔ اس موقع پر حضرت امام خمینی (رہ) اور بہشت زہرا " سلام اللہ علیھا " میں شہداء کی قبور پر پھول برسائے جائیں گے اور بہشت زہرا(س) میں حضرت امام خمینی (رہ) کے تاریخی خطاب کی جگہ جنرل یزدی خطاب کریں گے۔
.......
/169